پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات. 22/6/2018 |
لاڑکانہ اور خیر پور سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ حقیقی زیارت یہ ہے کہ آپ کی روح مولی کی روح سے ملاقات کرے اور ایسا تب ہو سکتا ہے جب ہمارا نفس گناہوں سے پاک ہو. اور زائر امام حسین علیہ السلام کا مقام بتاتے ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ نے ارشاد فرمایا کہ زائر امام حسین علیہ السلام کے سب سے پہلے خدا گناہ معاف فرما دیتا ہے اور ہر قدم پر ملائکہ اس کے لیے استغفار کرتے ہیں. آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا. |