حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سفیرحضرت امام حسین علیہ السلام ثقافتی کانفرنس میں شرکت

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سفیرحضرت امام حسین علیہ السلام ثقافتی کانفرنس میں شرکت

28/6/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے آٹھویں سفیر ثقافتی کانفرنس کے افتتاحی تقریب میں شرکت فرمائی کہ جسمیں عراق اور بیرون عراق سے کثیر تعداد میں علمی، ادبی اور ثقافتی شخصیتیں شرکت کر رہی ہیں۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے بیان فرمایا کہ اس کانفرنس نے عراق اور بیرون عراق ثقافتی امور کے نشر و اشاعت کی اہمیت کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ شرکت کرنے والوں کے درمیان ثقافتی رابطے کو اجاگر کیا ہے۔   
انہوں نے بیان فرمایا کہ یہ قدم بہت اہمیت کا حامل ہے اسلئے کہ سفیر حضرت امام حسین علیہ السلام جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام  کے کوفے آمد اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے خونی انقلاب کی یاد کو تازہ کرتا ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے ایسی کانفرنسوں کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اس سے حقیقی اسلامی ثقافت و اقدار کی نشر و اشاعت میں مدد ملتی ہے اور یہی امت مسلمہ کی حقیقی بنیاد ہے۔
 واضح رہے کہ یہ کانفرنس مسلسل تین دنوں تک منعقد ہوگی جسمیں شعر و ادب  کی محفلیں، مقالے، عراقی اور عربی شعراء کے اشعار پیش کئے جانے کے ساتھ ساتھ کتابوں، عربی خطوں اور فوٹو گرافی کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے