داعشی دہشت گردوں کی طرف سے کھنڈر میں تبدیل کئے گئے علاقوں کے تعمیری نو کےامور کے انچارج محضر مرجعیت میں 5/7/2018 |
مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں داعشی دہشت گردوں کی طرف سے کھنڈر میں تبدیل کئے گئے علاقوں کے تعمیری نو کےامور کے انچارج محترم مصطفی ہیتی صاحب سے مخاطب ہوتے ہوئے تاکید فرمائی کہ عراقی عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے اور انکی ضرورتوں کو پورا کرنے کی پوری کوشش کرنا چاہئے اسلئے کہ یہ انکا قانونی و انسانی حق ہے۔ |