مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں علمائے ایران کا وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں علمائے ایران کا وفد

12/7/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں جمہوریہ اسلامی ایران سے علوم و تفسیر قران مجید میں خدمت انجام دینے والے علمائے کرام کا  خیر مقدم فرماتے ہوئے اسلامی و غیر اسلامی معاشرے میں قرانی افکار و نہج کو عام کرنے پر زور دیا  تاکہ پوری دنیا کے سامنے حقیقی اسلام محمدی کی صحیح صورت پیش ہو۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے ارشاد فرمایا کہ  قران مجید کی تمام تفاصیل اور اسکی آیتوں کی صحیح تفسیر کا علم اور اسکی معرفت صرف اہلبیت علیہم السلام رکھتے ہیں اسلئے ضروری  ہے کہ علم تفسیر کے ماہرین اہلبیت علیہم السلام کے مقدس نہج و طور و طریقے کی  پابندی کرتے ہوئے قرانی علوم کو معاشرے کی بھلائی کیلئے اورخصوصا اخلاق قرانی کے ساتھ ساتھ پیچیدہ اور عمیق مطالب کو علم تفسیر کے سمندر سے سیراب ہونے والوں کے سامنے پیش کریں۔