مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں عراق میں جرمن کے سفیر

مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں عراق میں جرمن کے سفیر

21/7/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سائیل نون  سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ جرمن اور عراق کے درمیان ان تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا جائے جسمیں دونوں ملکوں اور انکی عوام  کی بھلائی ہو خاص کر اقتصادی اور امنی تعلقات کو مزید بہتر بنایا جائے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان سفیر سے مخاطب ہوتے ہوئے بعض اسلامی بنیادوں کو ذکر کیا جیسے ’’وطن سے محبت ایمان کا جز ہے‘‘ اور اپنے ملک کی حفاظت کرنا اور اسکی خدمت اسلامی نقطہ نظر ہے اسلئے کہ  وطن انسان کا معنوی مادر کا درجہ رکھتا ہے۔
 مرجع علی قدر دام ظلہ الوارف  نے مزید بیان فرمایا کہ دہشت گردی کا نہ تو اسلام سے اور نہ ہی انسانیت سے رتی برابر بھی کوئی  لینا دینا ہے قابل افسوس بات ہے کہ معاشروں کو تباہ کرنے اور جنگوں کو اپنی عادت بنانے والوں کی جانب سے عقائدی حوالے سے اپنی پوری  طاقت کو اسے ثابت کرنے میں صرف کیا جا رہا ہے۔
اپنی جانب سے مہمان سفیر نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ  ادا کیا۔