مکہ مکرمہ میں مجلس عزا کا انعقاد

مکہ مکرمہ میں مجلس عزا کا انعقاد

25/8/2018




مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کی جانب سے بھیجے گئے وفد نے اپنی قیام گاہ پر حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کے پر درد موقع پر ایک مجلس عزا کا اہتمام کیا مجلس کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے جناب حیدر حجار صاحب نے کیا بعدہ مجلس کوخطاب کرتے ہوئے خطیب منبر حسینی حجۃ الاسلام سید حسن بعاج صاحب نے امام محمد باقر علیہ السلام کی سیرت طیبہ مذہب اہلبیت علیہم السلام کی نشر و نشاعت میں انکی خدمات اور دشمنان اسلام کی طرف سے ان پر ڈھائے گئے مظالم بیان کئے۔
مجلس میں مکہ مکرمہ میں موجود مراجع عظام کے نمائندوں اور مختلف ممالک کے حجاج کرام نے شرکت فرمائی۔