مؤمن کے لئےلازم ہےکہ روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے 1/9/2018 |
مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرنے آئےعراقی اور بیرون عراق کے مختلف وفود سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اپنے دین و اخلاق میں مؤمنین اہل بیت علیہم السلام کے بتائے ہوئے راستے کی پیروی اور پابندی کریں اسلئےکہ رضائے الٰہی کے حصول کے لئے وہی صراط مستقیم ہے۔ |