مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حشد شعبی کے وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حشد شعبی کے وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا

1/9/2018




’’ آپ لوگوں نے اہلبیت علیہم السلام سے اپنی محبت  کو میدان جنگ میں ثابت کردیا ہے آپ کی وہ انگلیاں کے جس سے آپ نے بندوق کے گھوڑےدباتے ہوئے دہشت  گردوں کوفی النار کیا ہےہمارے احترام کے ہزاروں بوسوں کی مستحق ہیں‘‘
مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے حشد شعبی کے وفد  کو کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ  مقامات مقدسہ اورعراق کے امن و امان کی حفاظت اور اسکی بقاکے تحفظ میں حشد شعبی نےعظیم قربانیاں پیش کی ہیں جسے ہمیشہ یاد رکھنا ہمارا شرعی، اخلاقی، مذہبی اور وطنی فریضہ ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ آپ  لوگوں نے اہلبیت علیہم السلام سے اپنی محبت  کو میدان جنگ میں ثابت کردیا ہے آپ کی وہ انگلیاں کے جس سے آپ نے بندوق کے گھوڑے دباتے ہوئےدہشت  گردوں کو فی النارکیا ہےہمارے احترام کے ہزاروں بوسوں کی مستحق ہیں اسلئےکہ یہ سب کچھ  تقرب الٰہی کےحصول کے اورمعصومین علیہم السلام کی قبوراور حوزہ علمیہ کے دفاع کیلئےتھا انہوں نے اپنی آرزو کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ کاش حالات اس بات کی اجازت دیتے کہ مقامات مقدسہ کے دفاع میں مجھےبھی وہ موقع نصیب ہوتا کہ علم اٹھائےمیدان جہادمیں سبقت حاصل کرتے۔
اپنی جانب سے حشد شعبی کے وفد نے میدان جنگ اور مقامات مقدسہ اور عراقی حدود کے حالیہ امنی صورتحال پیش کرتے ہوئے ان سے  ضروری ارشادات و نصیحتیں سماعت فرمائی مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نے انکے لئے دعائیں فرماتے ہوئے کہا کہ آپ کی حفاظت  وقت کے امام عج کی دعاؤں کی برکت سے خدا کرتا ہے  خدا آپ لوگوں کو کامیاب کرے۔