مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت با برکت میں طلاب کا خصوصی وفد 7/10/2018 |
مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے گرمیوں کی چھٹیوں میں خصوصی اسلامی دروس میں شرکت کرنے والے طلاب کے خصوصی وفد سے نصیحتیں کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جوانوں اور بچوں کو اپنے اوقات کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے آپ کو اسلامی و قرآنی ثقافت و تہذیب سے آراستہ کرنا چاہئے اور قرآنی علوم کے ساتھ ساتھ عقائد، فقہ، اخلاق سے نہ کہ صرف خود کو آراستہ کریں بلکہ اپنی سابقہ معلومات میں اضافے کی مسلسل کوششیں جاری رکھنی چاہئیں تاکہ آپ خود کو صحیح معلومات سے مسلح کرسکیں۔ |