اسلامی معاشرے کو چاہئےکہ اپنی اصلاح کو یقینی بناتے ہوئے، بری عادتوں کو ترک اور اچھی عادتوں کو فروغ دیکر مزید بہتر و مستحکم بنائے 8/10/2018 |
مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے سماوہ کے مؤمنین سے خطاب میں پدرانہ نصیحتوں کے بعد ارشاد فرمایا کہ اسلامی معاشرے کو چاہئے کہ دین میں غور وفکر، حلال و حرام کی معرفت اور درگذری کی صفت سے خود کو آراستہ کرتے ہوئے اپنی اصلاح کو یقینی بناتے ہوئے، بری عادتوں کو ترک اور اچھی عادتوں کو فروغ دیکر مزید بہتر و مستحکم بنائے۔ |