مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں ایرانی سفارتی وفد 29/10/2018 |
مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے محترم جناب سید حمید مکارم (قونصل ایرانی قونصل خانہ نجف اشرف عراق) کی سربراہی میں ایرانی سفارتی وفد کا استقبال کرتے ہوئے فرمایا کہ مومن معاشرے کی بھلائی کیلئے ہمیں حضرت اما م حسین علیہ السلام کےاصلاحی و ہدایتی منشور سے سبق حاصل کرکے اپنے معاشرے کی خدمت کرنی چاہئے۔ |