حسینی جوانوں کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے قیام کی حقیقت کو پوری دنیا کے سامنے صحیح انداز میں پیش کرنے کے لئے قول سے پہلے عمل کو شعار بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئے

حسینی جوانوں کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے قیام کی حقیقت کو پوری دنیا کے سامنے صحیح انداز میں پیش کرنے کے لئے قول سے پہلے عمل کو شعار بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئے

29/10/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے مسجد حنانہ کی زیارت کے بعد وہاں جوانوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئےمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی نصیحتیں اور انکے ارشادات نقل کرنے کے بعد جوانوں کی اہمیت اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے پیغام، انکے اخلاق  کی پوری دنیا میں خاص کر جوان نسل میں نشر و اشاعت پر تاکید فرماتے ہوئے بیان فرمایا کہ حسینی جوانوں کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے قیام کی حقیقت کو پوری دنیا کے سامنے صحیح انداز میں پیش کرنے کے لئے قول سے پہلے عمل کو شعار بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئے تاکہ معاشرے میں امن و امان ، محبت ، درگذری اور ہر اس چیز سے دوری جسے شریعت اسلامی نے منع کیا ہے کہ کی  فضا عام ہوسکے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے بیان فرمایا کہ نجف اشرف اور یہاں موجود مراجع عظام  اپنے جوانوں کے لئے ہمیشہ اپنی آغوش پھیلائے ہوئے ہیں تاکہ ہماری جوان نسل حوزہ علمیہ نجف اشرف اور علوی نور سے خود کو منور کر سکے۔