مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں گمشدگان کی رہنمائی کے لئے خدمت انجام دینے والے وزارت داخلہ کے مواصلاتی نظام کا خصوصی وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں گمشدگان کی رہنمائی کے لئے خدمت انجام دینے والے وزارت داخلہ کے مواصلاتی نظام کا خصوصی وفد

1/11/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے گمشدگان کی رہنمائی کے لئے خدمت انجام دینے والے وزارت  داخلہ کے مواصلاتی نظام کےخصوصی وفد سے ملاقات میں انہیں اس عظیم حسینی خدمت کی مبارک باد پیش کی اور تاکید فرمائی کہ گمشدگان کو انکے اہل و عیال سے ملانا خدا اور حضرت امام حسین علیہ  السلام کے تقرب کے حصول کے لئےعظیم عمل ہے اسلئے کہ زائرین اور زائرین کی خدمت انجام دینے والوں کے لئے بروز قیامت خصوصی مقام ہوگا۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ عراقی پولیس کی جانب سے زائرین کی خدمت  انجام دینے والے مؤمنین کے ساتھ ملکر شانہ بشانہ خدمت انجام دینے سے عراقی پولیس کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے آئےگا اسلئے کہ  صدام ملعون نے عراقی پولیس کو شعائر حسینیہ کو قلع قمع کرنے اور مجرم سیرت کا بناکے رکھ دیا تھا۔
اسی ضمن میں مذکورہ وفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  سے بھی ملاقات کی موصوف نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے گمشدگان کی خدمت انجام دینے والے ادارے اور مرکزی عراقی حکومت اور خصوصا وزارت داخلہ اور عتبات مقدسات کے درمیان آپسی تفاہم پر تاکید فرمائی اور اپنی جانب سے ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے مزید بیان فرمایا کہ اس منصوبے کا ہدف زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت اور انکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔