مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں یورپ سے آئے ہوئے زائرین

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں یورپ سے آئے ہوئے زائرین

1/11/2018




مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں مختلف یورپی ممالک خاص کر برطانیہ سے زیارت کو آئے زائرین سے مخاطب ہوتے ہوئے تاکید فرمائی کہ مؤمنین کرام کی زیارت کا مقصد انکے نفوس میں مثبت تبدیلی ہو اور واضح ہونا چاہئے کہ اگر زائر متقی اور اپنی زندگی کی اہمیت سے واقف نہیں ہے تو حضرت امام حسین اور آئمہ اہلبیت علیہم السلام اسکی زیارت قبول نہیں فرمائیں گے اسلئے زیارت قربۃ الی اللہ اور گناہوں، برائیوں کو ہمیشہ کے لئے ترک کرنے کے اصرار کے ساتھ ہو لہذا زائرین کو چاہئے کہ اس موقع کو غنیمت جان کر  توبہ کرتے ہوئے اپنے نفوس میں اصلاح کے جذبے کو بیدار کرتے ہوئے مثبت تبدیلی لائیں تاکہ حقیقی زائر بن سکیں۔
آخرمیں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے  پوری دنیا میں بسنے والے مؤمنین کرام کی صحت و سلامتی کے لئے دعائیں فرمائیں۔