مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت با برکت میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے زائرین 2/11/2018 |
مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو مختلف ممالک خصوصاعرب ممالک، جمہوری اسلامی ایران و پاکستان، ہندوستان، یورپی ممالک سے تشریف لائے زائرین سے پدرانہ نصیحتوں کے بعد بارگاہ رب العزت میں دعا فرمائی کہ خداوند کریم مؤمنین کی معصیت اور تمام طرح کی برائیوں سے حفاظت فرمائے، اور انکی زیارتوں کو شرف قبولیت سے نوازے جبکہ وہ کربلاء میں اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام پر ڈھائے گئے مظالم اور انکی مصیبتوں کا پرسہ پیش کرنے کی غرض سے دنیا کے کونے کونے سے جمع ہوئے ہیں۔ |