مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے نمائندوں کی حشد شعبی کے جوانوں کی آٹھویں تربیتی کیمپ مکمل ہونے پر منعقدہ پروگرام میں مشارکت

مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے نمائندوں کی حشد شعبی کے جوانوں کی آٹھویں تربیتی کیمپ مکمل ہونے پر منعقدہ پروگرام میں مشارکت

24/11/2018




مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف کے نمائندوں نے نجف اشرف میں حشد شعبی کے بہادر جوانوں کی جنگی تربیت کومزید پروان چڑھانےکےلئے   آٹھویں کیمپ کے اختتام پر منعقدہ پروگرام میں شرکت فرمائی۔ 

حجۃ الاسلام شیخ زید خفاجی صاحب نے مرکزی دفتر کے وفد کی مشارکت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیان فرمایا کہ ہم نے زیر تربیت اپنے بہادر جوانوں کی خدمت کے لئے عقائدی فقہی، ثقافی بحثیں پیش کی انہوں نے مزید کہا کہ ان بحثوں، تقریروں کی بہت اہمیت ہے اسلئے کہ اس کے ذریعہ انہیں میدان جنگ میں انکی فقہی اخلاقی اور ثقافتی ذمہ داریوں کا پتہ چلتا ہے۔