نفس، معاشرے اور اپنی پہچان کی حفاظت کے لئے شریعت کی پابندی ضروری ہے 7/12/2018 |
مرجع مسلمین و جهانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ سے آئے ہوئے زائرین سے پدرانہ نصیحتوں و ضروری ارشادات کے بعد اپنے خطاب میں فرمایا کہ نفس، معاشرہ اور معاشرے کی پہچان و شناخت کو محفوظ رکھنے کے لئے شریعت کی پابندی ضروری ہے اسکے ساتھ ساتھ غِیبت، لالچ، حرام چیزوں کی طرف نظریں اٹھانا اسے ہمیں معاشرے سے بہر صورت دورکرنا ہوگا اور اسلامی اصول واپنی ثقافت کا پابند بنانا ہوگا تب کہیں جاکر ہم ایک کامیاب معاشرہ کی تشکیل دے پائیں گے۔ |