مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کا خصوصی وفد 7/12/2018 |
مرجع مسلمین و جهانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام سے آئے خصوصی وفد کا پُر تپاک خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں جو شرف ملا ہے اس پر مبارکباد دیتے ہوئے ان سے خطاب میں فرمایا کہ پروردگار عالم نے آپ لوگوں کو حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے شرف سے نواز ا ہے اور یہ شرفِ خدمت آپ لوگوں کو دعوت دیتی ہیں کہ آپ لوگ رضائے الٰہی کے حصول میں سبقت کریں اسکے ساتھ ساتھ حرم مبارک کی مقدس جگہ اور اس عظیم شرف کا آپ سے تقاضہ ہے کہ آپ اپنی خدمت کے اوقات میں دور و دراز کی مسافتیں طے کرکے آنے والے زائرین خصوصا ان لوگوں کے ساتھ جو آپکی زبان سے نا واقف ہیں اور عربی نہیں جانتے ان کے ساتھ حلم و بردباری، صبر اور اچھے اخلاق کا ایسا مظاہرہ کریں کہ جسکے نتیجے میں آپکا شمار ان لوگوں میں کیا جائے کہ جو اپنے اخلاق اور اپنے کلام کے ذریعہ ائمہ اہلبیت علیہم السلام کی جانب لوگوں کو دعوت دینے والے ہیں۔ |