حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی خدمت میں موصل کا خصوصی وفد

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی خدمت میں موصل کا خصوصی وفد

9/12/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں موصل کے قبائل و معزز افراد پر مشتمل وفد کا استقبال کرتے ہوئے ان سے خطاب میں فرمایا کہ مرجعیت نجف اشرف ہمیشہ سے اس بات کی آرزو مند رہی کہ امن و امان اور پُر امن زندگی  پورے عراقی معاشرے کا مقدر ہو۔ 

موصوف نے اس بات پر تاکید فرمائی  کہ  مرجعیت نجف اشرف قومی یکجہتی، فرزندان وطن کے مابین آپسی مفاہمت و پُر امن زندگی کے علاوہ کسی اور چیز پر رضامند نہیں ہے  اسلئے  ہمیشہ ہماری کوشش اور دعا ہے کہ امن و امان پورے عراق میں بنا رہے۔ 

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے واضح  فرمایا کہ عراق کی اپنی ایک تاریخ ہے  یہ ملک اپنی الگ ثقافت کا مالک ہے اس ملک کوانبیاء،  ائمہ، اولیاء، اور صالحین علیہم السلام نے صاحب شرف بنایا ہے اور قبائل اس ملک کا مہم عنصر  ہے اسلئے اس ملک کی عوام کے درمیان آپسی محبت اور یکجہتی کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے، اس ملک کو کوئی ایک جہت یا کوئی ایک شخص نہیں چلا رہا اس ملک کا دار و مدار اسکی عوام کے ہر فرد سے منسلک ہے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ مرجعیت  ِنجف اشرف کے دروازے پوری عراقی عوام کے لئے بغیر کسی فرق کے ہر وقت کھلے  تھے اور ان شاء اللہ کھلے رہیں گے۔

اپنی جانب سے  مہمان وفد نے  موصل  کے باشندوں کی جانب سے مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی جانب سے پیش کی گئی امداد پر شکریہ ادا کیا خاص کر اس فتوے پر کہ جس نے پورے عراق کو ایک کردیا اور پوری عراقی عوام ایک پلیٹ فارم پر کھڑا کردیا  یہ اور بات کہ اس کے لئے اور خصوصا موصل کے لئے بہت سی قربانیاں پیش کرنا پڑی۔