مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے نمائندے کا نجف اشرف میں وزارت داخلہ کے شعبہ اقامہ کا دورہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے نمائندے کا نجف اشرف میں وزارت داخلہ کے شعبہ اقامہ کا دورہ

17/12/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف کے نمائندے حجۃ الاسلام سید لطیف ہاشمی دام عزہ نے نجف اشرف میں وزارت داخلہ  کے شعبہ اقامہ کا دورہ کیا جہاں انکا استقبال کرتے ہوئے شعبے کے مدیر نے انکی جانب سے عراقیوں اور بیرونِ عراق سے آنے والے  لوگوں کی کی جارہی خدمات پیش کی۔ 

حجۃ الاسلام  سید لطیف ہاشمی دام عزہ نے   شعبہ اقامہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے  فرمایا کہ ہر وہ شخص کہ جو قوانین اور نظام کا احترام کرتا ہے ہمارے دلوں میں ایسے لوگوں کے لئے خصوصی احترام ہے۔ 

اپنی جانب سے شعبہ اقامہ کے عہدیداروں نے  مرجعیت  نجف اشرف خصوصا مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا انکی نصیحتوں اور عوام کی خدمت میں پیش پیش رہنے کی مستقل دعوت اور انکے خصوصی اہتمام پر شکریہ ادا کیا۔