معاشرے کی ہدایت اور اصلاح میں علماء و وکلاء مراجع کے قوت بازو ہیں

معاشرے کی ہدایت اور اصلاح میں علماء و وکلاء مراجع کے قوت بازو ہیں

26/12/2018




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے اپنے مرکزی دفتر میں زیارت کو آئے ناصریہ کے مؤمنین سے پدرانہ نصیحتیں اور ضروری ارشادات کے بعد معاشرے  میں اصلاح اور ہدایت میں علماء و وکلائے کرام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ مرجعیت کے قوت بازو ہیں اور مؤمنین کو صحیح راستے کی رہنمائی میں انکے کردار عظیم اہمیت کے حامل ہیں 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید محاسبہ نفس پر تاکید فرماتے  ہوئے  فرمایا کہ مؤمنین کرام لازمی طور پر کم از کم ایک مرتبہ چوبیس گھنٹے میں اپنے نفس کے محاسبے  کی عادت ڈال لیں اور اسکے نفس، اسکے گھر والوں اور اہل معاشرہ نے پورے دن میں کیا کیا افعال انجام دیئے اس پر دقّت سے غور کریں اسلئے  کہ انسانی نفس کے لئے ضروری ہے کہ اسکو مہذب بنایا جائے اور اسے برائیوں اور معصیت سے بچنے اور نیکیوں کے انجام دینے کا عادی بنائیں تاکہ  معاشرے میں محبت بھائی چارگی کا بول بالا ہو۔