پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

31/12/2018




بکھر ملتان اور پارہ چنار سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی کی زیارت اور ان کی نصیحتوں سے استفادہ کرنا تھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے دین پر عمل کرنے پر زور دیا. اور مزید اس بات پر تاکید کی کہ حجاب کی پاسداری کرنا کنیزان زہرا سلام اللہ علیھا پر لازم ہے. اور آخر پر مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مومنین کو اس نکتہ کی طرف متوجہ فرمایا کہ پابندی خمس بہت ضروری ہے کیونکہ امام صادق علیہ السلام فرماتے تھے خمس تمہارے اوپر اس لیے واجب نہیں ہے کہ ہم تمہارے مال کے محتاج ہیں بلکہ خمس اس لیے واجب ہے کہ تمہارا مال پاک ہو جائے اور تمہارے بچے حلال زادے ہو جائیں. آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا. نیز یہ بھی یاد رہے کہ ان وفود میں ذاکر اھل بیت ناصر عباس نوتکی اور ذاکر اھل بیت علی رضا شاہ داؤود خیل بھی موجود تھے.