نجف اشرف کے پولیس کے سربراه محضرمرجعیت میں

نجف اشرف کے پولیس کے سربراه محضرمرجعیت میں

23/2/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے نجف اشرف کے پولیس کے سربراه  جناب علاء غریب الزبیدی صاحب سے اپنے خطاب میں فرمایا که  لازمی ہے کہ امن کی حفاظت اور جرم اور خصوصا  نشیلی اشیاء کی روک تھام میں زیاده سے زیاده شدت اور طاقت سے عمل کیا جائے اسلئے  که قانون کی بالادستی اور اسکو پورے عزم و حوصلے  کے ساتھ نافذ کرنا بهر حال مطلوب ہے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظله الوارف نے امید ظاهر کی که  پولیس هر اس شخص سے که جو مقامات مقدسه اور عراق کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے هیں پیشه ورانه طور پرهر ممکنه وسائل اور قانون کے دائرے میں سختی سے نپٹے گی۔ 

مرجع عالی قدر دام ظله الوارف نے مزید فرمایا که هر وه شخص که جواس ملک کی خدمت میں اخلاص سے لگا هوا هے وه مومنین کی دعاؤں اور مبارکباد کا مستحق هے۔

اپنی جانب سے نجف اشرف کے پولیس کے سربراه نے حالیه صورتحال اور امن کی موجوده حالات کو محضر مرجعیت میں پیش کرتے هوئے مرجعیت کے اسکے پدرانه سرپرستی اور ضروری ارشادات اور نصیحتوں پر شکریه ادا کیا۔