مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بغداد سے آئے وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بغداد سے آئے وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا

28/2/2019




’’ اپنی ماؤں کے احترام اورانکے ساتھ احسان کواپنا شیوہ بنالیں اسلئےکہ انہیں مومنہ ماؤں نے محبت اہلبیت علیہم السلام سے سرشاراپنے شیرِپاک سےمحب اہلبیت علیہم السلام معاشرے کی نشو نما کی ہے‘‘

مرجع مسلمین و جهانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بغداد سے زیارت کو آئے وفد سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  کے بعد فرمایا کہ لازمی ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کے بتائے ہوئے  راستے اور انکے اخلاق  اور انکے رہن سہن  کے طریقے کی ہمارا معاشرہ مکمل پابندی کرے تاکہ ایک مثالی معاشرہ بن سکے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ مقامات مقدسہ اورعتبات عالیات کی زیارتیں مؤمنین کے لئے عظیم موقع ہے تاکہ وہ پہلے اپنی ذات اور پھر اپنے معاشرے میں اصلاح  کو یقینی بناتے ہوئے ان غلط کاموں کو چھوڑیں کہ جو غضب الہی کا باعث ہے۔

 انہوں نے مزید فرمایا کہ مؤمنین اپنی ماؤں کے ساتھ احترام اور نیکی کرنے کو اپنا وتیرہ عمل بنالیں اسلئے کہ یہ مومن مائیں دنیا کی ماؤں سے بہتر ہیں انہوں نے ولایت اہل بیت علیہ السلام سے سرشار معاشرے کی نشو و نما کی ہے واضح رہے  کہ ہر مؤمن اپنی ماں کی رضا اور خوشنودی کوانکے احترام وانکے ساتھ احسان کرکے، اپنی نرم گفتگو سے یا پھر انکے لئے اعمال خیر انجام دیکے یقینی بنائےچاہے وہ زندہ ہوں یا دنیا سے رخصت ہو چکی ہوں۔