مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں جمہوری اسلامی ایران کے صدر حجۃ الاسلام شیخ حسن روحانی دام عزہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں جمہوری اسلامی ایران کے صدر حجۃ الاسلام شیخ حسن روحانی دام عزہ

12/3/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے جمہوری اسلامی ایران کے صدر حجۃ الاسلام شیخ حسن روحانی دام عزہ کا انکے وفد کے ہمراہ استقبال کرتے ہوئے ان سےدوران گفتگو فرمایا کہ اس خطے میں عراق اور ایران کی قوت و طاقت اہمیت کی حامل ہے اسلئے کہ عراق اور ایران کے استقلال کے ساتھ ساتھ امنی استقرار پورے خطےکے امن وامان کا لئے ایک مہم عنصر ہے انہوں نے فرمایا کہ اس پورے خطے میں عراق کے بغیرامن و استقرار کا تصورممکن نہیں ہے۔ 

 مر جع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اسلامی ممالک خصوصا جمہوری اسلامی ایران اور عراق کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ دونوں ملک کی عوام کے حق میں بہتری ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے عوام کی خدمت کے لئےعراق اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بہترسے بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اسطرح سےعمل انجام دیا جائے کہ مشترک مفاد عامہ اورملکوں کی استقلالیت محفوظ رہے۔ 

 مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے انسانیت خصوصا امت اسلامیہ کی عزت و کرامت کی حفاظت پرتاکید فرماتے ہوئے بیان کیا کہ امت اسلامیہ نے استکبار عالمی اور دہشت گردی سے بہت سارے مصائب و آلام کا سامنا کیا ہے اور کر رہے ہیں۔ 

 آخر  میں جمہوری اسلامی ایران کے صدر حجۃ الاسلام شیخ حسن روحانی دام عزہ نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا وقت دینے اور حسن استقبال پر شکریہ ادا کیا۔