مقامات مقدسہ اورعتبات عالیات میں کام اور خدمت عظیم ذمہ داری ہے لہذا اہلبیت علیہم السلام کے اخلاق کا آپ کو مظہر ہونا چاہئے

مقامات مقدسہ اورعتبات عالیات میں کام اور خدمت عظیم ذمہ داری ہے لہذا اہلبیت علیہم السلام کے اخلاق کا آپ کو مظہر ہونا چاہئے

21/3/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے حرم حضرت عباس علیہ السلام کے وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ مؤمنین اپنے اندر بہتر سے بہترکی جانب تغیروتبدیلی کو یقینی بناتے ہوئے انجام دیئے گئے ہر گناہ اور ہر غلطی پر اپنے نفس کا محاسبہ کریں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے حرم مبارک کے خدمت  گزاروں سے مخاطب ہوتےہوئےفرمایا کہ عتبات عالیات میں خدمت خداکی جانب سےعظیم نعمت ہے جس سے آپ نوازے  گئےہیں لہذا آپ لوگوں پر لازمی ہے کہ آپ خود کو اہلبیت علیہم السلام کے اخلاق کا مظہر بنائیں ساتھ ساتھ اہلبیت علیہم السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی سیرت طیبہ سے خود کو مزین کریں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان وفد سے اپنے خطاب میں پوری دنیا سے زیارت  کو آنے والے زائرین سے اچھے اور بلند اخلاق کے ساتھ ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنے پرتاکید بھی فرمائی۔

آخرمیں مذکورہ وفد نے مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا انکی نصیحتوں اور ارشادات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان پر پورے اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی یقین دہانی کی۔