مسجد اقصی ضرور آزاد ہوگی اور ظالموں پر اسلام فتح حاصل کریگا

مسجد اقصی ضرور آزاد ہوگی اور ظالموں پر اسلام فتح حاصل کریگا

28/3/2019




مرجع مسلمین وجہانِ تشیّع حضرت آیۃ الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئےعراق میں فلسطین کےسفیر ڈاکٹر احمد عقل اور انکے ہمراہ وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ مسجد اقصی ضرور آزاد ہوگی اور ظالموں پراسلام کوفتح حاصل ہوگی اوریہ خدا کا وعدہ بھی ہے بشرطیکہ مسلمان حقیقی دین محمدی کہ جو دین حق ہے اسکی طرف پلٹ جائیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےاپنےخطاب میں مزید فرمایا کہ آج مسلمان جن پریشانیوں اورچیلنجوں کا سامنا کررہے  ہیں اسکی مہم وجہ دشمنوں کے مقابل مسلمانوں کا متحد نہ ہونا ہےاگر مسلمان متحد موقف اور ایک صف ہوکر دشمنوں کے مقابل کھڑے ہوتے تو انہیں ضرورغاصب صھیونیوں اور دہشت گردتنظیموں پر فتح حاصل ہوتی اور حق ان کے حقیقی مالکوں کو مل گیا ہوتا۔