جامعہ امام صادق علیہ السلام ایران کےاساتذہ و طلاب محضر مرجعیت میں

جامعہ امام صادق علیہ السلام ایران کےاساتذہ و طلاب محضر مرجعیت میں

3/4/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے جامعہ امام صادق علیہ السلام کے اساتذہ و طلاب سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ طلاب چاہے دینی حوزات علمیہ میں ہوں یا یونیورسٹیوں میں اجتماعی تعلقات کومزید مستحکم کرنے پر زور دیں تاکہ معاشرہ بکھرنے سے محفوظ رہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک ہم پہلے اپنی ذات میں اسکے بعد معاشرے میں اصلاح کو یقینی نہ بنائیں۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بیان فرمایا کہ زائرین کرام مقامات مقدسہ و عتبات عالیات کی برکتوں اور عطاؤں سے فیض یاب ہوں تاکہ جب وہ اپنے وطن واپس جائیں تو ان اصلاحات سے مزین ہوں جسے اہل بیت علیہم السلام نے رائج کیا ہے۔

انہوں نے تقوے کی اہمیت پرگفتگو کرتے ہوئے بیان فرمایا کہ تقوی الہی میں رتی برابر بھی تساہلی کے انسان کی ذات اور پورے معاشرے پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں پورا کا پورا معاشرہ بکھر جاتا ہے اور راہ راست سے منحرف ہوجاتا ہے۔ 

اپنی جانب سے مہمان وفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا قیمتی وقت دینے اور نصیحتوں پر انکا شکریہ ادا کیا۔