علوم کے حصول میں آپکی کوششیں اور جدیت عراق کو دنیا میں اسکے حقیقی مقام تک لے جائیگی

علوم کے حصول میں آپکی کوششیں اور جدیت عراق کو دنیا میں اسکے حقیقی مقام تک لے جائیگی

3/4/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں صوبہ بابل سے زیارت کو آئے مدارس وائلی کے وفد سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  کے بعد فرمایا کہ حصول علم میں جدیت اور کوششیں جاری رہیں تاکہ عراق دنیا میں صف اول میں اپنے حقیقی مقام تک پہنچ سکے۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ ہمارے جوانوں کو چاہئےکہ وہ اپنےعقیدے سے متمسک رہیں تاکہ وہ ان سازشوں سے خود کو اور اپنے معاشرے کو محفوظ رکھ سکیں کہ جنکے ذریعہ اسلامی معاشرے میں منحرف افکار اور اخلاقی بد عنوانیوں کو رائج کرکے پورے معاشرے کو منحرف اور بکھیرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور یہ سب کچھ اسلام اور عراقی عوام کی دشمنی میں کیا جا رہا ہے لہذا مسلمان خاص کر ہماری جوان نسل اس جانب متوجہ رہے۔