مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف کے گورن

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف کے گورن

19/4/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے نجف اشرف کے گورنرلؤی یاسری صاحب سے اپنی نصیحت میں فرمایا کہ عہدیداروں کولازمی طورپرمعاشرے کے تمام افراد کو باعزت زندگی میسرہو، کرپشن ہر پیمانے پرختم ہواور حکومتی اداروں میں بہتری آئے اسکے لئےمخلص کوشش کرنا چاہئے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ نجف اشرف  میں عہدیداروں کے لئے یہ بھی  لازمی ہے کہ وہ اس مقدس شہر کی ہیبت اور قدسیت کی بہر حال حفاظت کریں اسلئے کہ  یہ شہر مکمل طور پر حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام سے مرتبط ہے اور اس مقدس شہر نےتشیع کی حفاظت کے لئے  ہمیشہ ہر قسم کے ظلم و بربریت اور ظالم و فاسد نظاموں کا قلع قمع کیا ہے۔