امریکہ اور کنیڈا سے آۓ ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات 22/4/2019 |
امریکہ اور کنیڈا سے آۓ ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے زائرین کو نصیحت کرتے ہوئے فرما یا کہ اگر زائرین اپنے آپ کو نجف و کربلا میں بھی نہ بدلیں تو پھر کہاں بدلیں گے۔وہ نجف اشرف جہاں مومن کا سونا عبادت ہے۔آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا |