پاکستانی وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات 22/4/2019 |
لاہور فیصل آباد سرگودھا پارہ چنار کراچی سکھر حیدرآباد اور میانوالی سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی کی زیارت کرنا تھی۔اس ملاقات میں زائرین کو نصیحت کرتے ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ اے زائرین محترم زیارت کے بعد انسان میں مثبت تبدیلی زیارت کی قبولیت کی نشانی ہے۔لہذا زیارت کے بعد انسان کے کردار میں مثبت تبدیلی آنی چاہیے۔دوسری طرف آۓ ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ |