پاکستان کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستان کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

29/4/2019




پارہ چنار اور سیون شریف سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی سے علمی استفادہ کرناتھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے اس بات پر زور دیا کہ کسی کے گناہ پر راضی ہونا بھی گناہ ہے. لہٰذا اگر کوئی عورت پردہ نہیں کرتی اور اسکے اس عمل پر اس عورت کا شوہر بھائی اور باپ راضی ہیں تو وہ بھی گناہ گار ہیں. آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا.