مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں رہبرِجمہوری اسلامی ایران دام ظلہ الوارف کےعراق میں نمائندہ خصوصی

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں رہبرِجمہوری اسلامی ایران دام ظلہ الوارف کےعراق میں نمائندہ خصوصی

12/5/2019




 مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں ماہ مبارک رمضا ن کے موقع پر ملاقات کو آئے   رہبرِجمہوری اسلامی ایران حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سیدعلی حسینی خامنہ ای دام ظلہ الوارف کےعراق میں نمائندہ خصوصی حضرت آیۃ اللہ سید مجتبی حسینی دام عزہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنے خطاب میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ حوزہ علمیہ  نجف اشرف دنیا کےتمام حوزوں کی اصل ہے اور اس حوزے کا یہ مرتبہ اللہ عز وجل اور حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام  کے لطف خاص اور علمائے کرام کے اخلاص و قربانیوں کا نتیجہ ہے  

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے ماہ مبارک رمضان کی  فضیلتوں کی طرف اشارہ  کرتے ہوئے فرمایا کہ  یہ مہینہ خدا کی جانب سے بندوں کے لئےعظیم نعمت ہے انہوں نے بارگاہ ایزدی میں امت مسلمہ کی سلامتی ، مؤمنین کرام کی عزتوں  کی حفاظت اور انہیں ہدایت اور اصلاح کی رہنمائی بارگاہ ایزدی سے ہوتی رہے اسکے لئے دعا فرمائی۔