مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں آیت اللہ سید مرتضی شیرازی دام ظلہ و آیت اللہ سید محمود میر داماد بحر العلوم دام ظلہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں آیت اللہ سید مرتضی شیرازی دام ظلہ و آیت اللہ سید محمود میر داماد بحر العلوم دام ظلہ

12/5/2019




مرجع مسلمین وجہان ِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کی زیارت کے لئے افاضل و علمائےکرام کی آمد کا سلسلہ  جاری ہےاسی ضمن میں ماہ مبارک رمضان کے مبارک موقع پرمرجع عالی قدردام ظلہ الورف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں آیۃ اللہ سید مرتضی شیرازی دام ظلہ و آیۃ اللہ سید محمود میر داماد بحر العلوم دام ظلہ کا خیر مقدم کرتےہوئےانکی خدمت میں ماہ مبارک  رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئےان سےملت مسلمہ  خصوصا مؤمنین کرام کو در پیش چیلنجوں اوراسکے حل کے  ساتھ ساتھ  دشمنوں کی جانب سے کی جارہی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئےان پرواضح فتح اور کامیابی کے طریقوں پر  تبادلہ خیال کیا۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بیان فرمایا کہ امت  مسلمہ  کو ماہ مبارک رمضان  سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے دشمنوں  کے مقابل متحد رہنے کے ساتھ ساتھ حقیقی اسلامِ محمدی کی پوری دنیا میں نشر و اشاعت پرتاکید فرمائی اسلئے کہ اسلام کے دامن سے تمسک ہی میں دنیا و آخرت دونوں کی بھلائی ہے۔