اعمالِ خیر انسان کے لئےنعمت، توفیق اورالہی مدد ہے

اعمالِ خیر انسان کے لئےنعمت، توفیق اورالہی مدد ہے

29/5/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفتر کے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے سالہای گذشتہ کی طرح امسال بھی عراق کے مختلف صوبوں میں جاکروہاں مؤمنین کرام سے ملاقاتیں کی اور ان تک مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی نصیحتیں اور پیغامات نقل فرمائے، اسی ضمن میں موصوف  نے صوبہ بابل کا دورہ کیا اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا قائم کردہ انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہ مبارک میں تقسیم ہونے والے راشن تقسیم کئے اور وہاں ابی الزہراء علیہا السلام فاؤنڈیشن  میں مؤمنین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اعمالِ خیر انسان کے لئے نعمت، توفیق اورالہی مدد ہے، انہوں نے مزید فرمایا کہ کسی یتیم کے چہرے پر خوشی کو لوٹانا، کسی بیوہ اور ضرورتمند کی مدد اور کسی شریف نیک خاندان کی پریشانیوں کا ازالہ خدائے  عز و جل کی  نظر میں عظیم عظمت و منزلت کا حامل ہے   اور یہی وہ اعمال ہیں کہ جو دنیا و آخرت کی کامیابیوں اور خوش بختیوں کی کنجی ہے،
 مؤمنین نے موصوف  کی زیارت کا خیر مقدم کرتے ہوئے  مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ  الوارف کی جانب سے  مسلسل ان کی احوال پرسی اور خصوصا اس ماہ مبارک رمضان میں ممکنہ امداد پر انکا شکریہ ادا کیا۔