لازمی ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں معاشرے کے آپسی روابط اور رشتے مزیدمضبوط ہوں اور دلوں سے بغض و حسد اور کینے کا ہمیشہ کے لئےازالہ کیا جائے

لازمی ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں معاشرے کے آپسی روابط اور رشتے مزیدمضبوط ہوں اور دلوں سے بغض و حسد اور کینے کا ہمیشہ کے لئےازالہ کیا جائے

29/5/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفتر کے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے سالہای گذشتہ کی طرح امسال بھی عراق کے مختلف صوبوں میں جاکر وہاں مؤمنین کرام سے ملاقاتیں کی اور ان تک مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی نصیحتیں اورپیغامات نقل فرمائےاوراسی ضمن میں موصوف نے صوبہ بابل میں شہرِ خنافرہ محاویل کا دورہ کیا اورمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے قائم کردہ انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہ مبارک میں تقسیم ہونے  والے راشن تقسیم کئے اور وہاں حسینیہ امام ہادی علیہ السلام میں مؤمنین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ماہ رمضان المبارک نیکی و بھلائی،رحمت، محبت اور امن و سلامتی کی نشر و اشاعت کا مہینہ ہے اسلئے لازمی  ہے کہ ماہ مبارک  رمضان میں معاشرے  کے آپسی روابط اور رشتے مزید مضبوط ہوں اور دلوں سے بغض و حسد اور کینے کا ہمیشہ  کے لئے ازالہ کیا جائےاورآپسی تعاون کو بڑھاوا دیاجائے تاکہ اسکے نتیجے میں پورے معاشرے  میں بھلائی  کی فضا عام ہو۔
مؤمنین نے موصوف  کی زیارت  کا خیر مقدم کرتے ہوئے  مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ  الوارف کی جانب سے  مسلسل  ان کی احوال پرسی  اور خصوصا اس ماہ مبارک رمضان میں ممکنہ امداد پر انکا شکریہ ادا کیا۔