نفس کی اصلاح میں ماہ مبارک رمضان کا بہت بڑا کردارہے

نفس کی اصلاح میں ماہ مبارک رمضان کا بہت بڑا کردارہے

29/5/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفتر کے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نج فی دام عزہ نے سالہای گذشتہ کی طرح امسال بھی عراق کے مختلف صوبوں میں جاکروہاں مؤمنین کرام سے ملاقاتیں کی اور ان تک مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی نصیحتیں اور پیغامات نقل فرمائے،اسی ضمن میں موصوف  نے صوبہ واسط  کا دورہ کیا اورمرجع عالی قدر دام ظلہ  الوارف کا قائم کردہ انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہ مبارک میں تقسیم ہونے والے راشن تقسیم کئے  اور وہاں مجالس قرآنیہ میں شرکت فرمائی اور مؤمنین سے خطاب میں فرمایا کہ ماہ مبارک رمضان ہرسال اپنی نعمتوں  کے ساتھ ہمیں نفس کی اصلاح کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عبادتوں  کے ذریعہ ہمیں خدا سے قریب کرنے کا راستہ پیدا کرتا ہے، ہمارے  لئے حقیقی توبہ اور نفس کی صحیح اصلاح کا یہ عظیم موقع ہے لہذا ہمیں اس سے فائدہ حاصل کرنا چاہئے کیونکہ رسول اسلام ص نے فرمایا ہے کہ ماہ رمضان میں مؤمنین خدا کے مہمان ہیں۔
موصوف نےمجالس قرآنیہ میں بھی شرکت فرمائی اورمؤمنین کو دعوت دی کہ قران مجید کی تلاوت کی پابندی کے ساتھ  محمد و آل محمد علیہم السلام کے فرامین کی اطاعت اوران کی تعلیمات کے سانچے میں خود کو ڈھالتے ہوئے منفی عادات کو ہمیشہ کے لئے ترک کریں تاکہ ہمارا معاشرہ مثالی معاشرہ بن سکے۔
مؤمنین نے موصوف  کی زیارت  کا خیر مقدم کرتے ہوئے  مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی جانب سے  مسلسل ان کی احوال پرسی اور خصوصا اس ماہ مبارک رمضان میں ممکنہ امداد پرانکا شکریہ ادا کیا۔