پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

10/6/2019




کراچی سکردو خیر پور اور لاہور سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی سے علمی استفادہ کرناتھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ اے زائرین کرام ہماری بچپن سے تمنا تھی کہ ہم زیارت امام حسین علیہ السلام سے مشرف ہوں. 

خدا نخواستہ اگر ہماری زیارت قبول نہ ہوئی تو ہم نے سفر کی زحمت بھی اٹھائی پیسے بھی خرچ کیے مگر زیارت کی قبولیت کو نہ پا سکے. جبکہ زائرین کا زیارت کے بعد اہم مقصد یہ ہوتا ہے کہ خدا ان کی زیارت کو قبول فرمائے. 

مزید برآں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اسطرح زیارت انجام دیں کہ ہماری زیارت قبول ہو جائے. اور ایسا تب ہو گا جب زیارت کے بعد انسان کے کردار میں مثبت تبدیلی آے. 

آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا