پاکستان اور انڈیا کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات 28/6/2019 |
کراچی اسلام آباد ساہیوال بمبئی اور گجرات سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی کی زیارت اور انکی نصیحتوں سے استفادہ کرنا تھا۔ اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کچھ گناہ ایسے ہیں جن کو اکثر آدمی ہر روز کرتے ہیں اور اس کی طرف متوجہ بھی نہیں ہوتے، مثلا داڑھی منڈوانا نامحرم کو دیکھنا آخر پر مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا زیارت کے بعد انسان میں مثبت تبدیلی اس کی زیارت کی قبولیت کی نشانی ہے۔ |