مقامات مقدسہ اور عتبات عالیات میں خدمت خدا کی طرف سےعظیم نعمت ہے اور اس پر ہمیشہ شکرکرنا چاہئے

مقامات مقدسہ اور عتبات عالیات میں خدمت خدا کی طرف سےعظیم نعمت ہے اور اس پر ہمیشہ شکرکرنا چاہئے

10/8/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت  کو آئے حرم حضرت عباس علیہ السلام کے وفد سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات کے بعد اپنے خطاب میں فرمایا کہ   مقامات مقدسہ اور عتبات عالیات میں خدمت خدا کی طرف سے مومنین کے لئےعظیم نعمت ہے اور اس پر ہمیشہ  شکر کرنا چاہئے    اسلئے کہ یہ دنیاوی و اخروی شرف ہے ساتھ ساتھ اس خدمت کو انجام دینے والوں پرعظیم ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں کہ وہ زائرین کے ساتھ تعامل میں سیرت و اخلاق اہلبیت علیہم السلام  کا مظاہرہ کریں تاکہ  اہلبیت علیہم السلام کی جانب حقیقی دعوت دینے والوں میں آپکا شمارہو۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے مزید بیان کیا کہ لازمی طور پر تحمل ، صبر اور بلند اخلاق کا مظاہرہ کریں اسلئے کہ پوری دنیا سے  لاکھوں کی تعداد میں زائرین زیارت  کو آتے ہیں ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کی حیات طیبہ، انکے مواقف سے دروس و عبرتیں حاصل  کرتے ہوئے مومنین کے لئے خود کو نمونہ عمل کے طور پر پیش کریں۔
اپنی جانب سے مذکورہ وفد نے مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کاانکی نصیحتوں اورارشادات  پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان نصیحتوں پر عمل کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔