مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف کی پولیس کے جدید سربراہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف کی پولیس کے جدید سربراہ

10/8/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت  کو آئے نجف اشرف کی پولیس کے جدید سربراہ بریگیڈیئر جنرل فائق فتلاوی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی نصیحتوں  میں انکی اور انکے ساتھ موجود وفد کی ان ذمہ داریوں کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ جو ایک عہدیدار کی حیثیت سے ان پرعائد ہوتی ہیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اپنی نصیحتوں میں امنی صورتحال پرگفتگو کرتے ہوئے انہیں خفیہ اداروں کو مزید فعال بنانے کی دعوت دی تاکہ ہر اس شخص کو کہ جو نجف اشرف اور مومنین کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے قانون کے تحت جرم کرنے سے پہلے پکڑا جاسکے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید بیان کیا کہ نجف اشرف ایک مقدس شہر ہے اور پوری دنیا کی اس پر نظررہتی ہےاسلئےآپ لوگوں کی ذمہ داریاں بھی بڑی ہیں اور نجف اشرف آ پ کے ہاتھوں  میں امانت ہے اسلئے اخلاص کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کریں۔