مکہ مکرمہ میں مرکزی دفتر کے وفد کا عراقی حج کونسل کی قیام گاہ کا دورہ

مکہ مکرمہ میں مرکزی دفتر کے وفد کا عراقی حج کونسل کی قیام گاہ کا دورہ

10/8/2019




مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہان ِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف سے حجاج کرام کی خدمت کے لئے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سربراہی میں سعودیہ میں موجود وفد نے مکہ مکرمہ میں عراقی حج کونسل  کی قیام گاہ کا دورہ کیا جہاں کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ خالد عطیہ دام عزہ نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے حج کونسل  کی جانب سے کی جا رہی خدمات سے وفد کو مطلع کیا۔
مرکزی دفتر کے وفد کے سربراہ حجۃ الاسلام  شیخ علی نجفی دام عزہ  نے فرمایا کہ  پوری دنیا سے مسلمان اپنی علاقائی، فکری اور شخصی خصوصیات سے قطع نظر کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں ایک پرچم کے تلے جمع ہوتے  ہیں لہذا مستقبل میں کسی بھی خطرے  سے نمٹنے  کے لئے اوردشمنوں کے شر سے امت مسلمہ کو محفوظ رکھنے  کے لئے مسلمانوں کو آپس میں متحد ہونا چاہئے۔