مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرنے آئے ہوئے مومنین

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف کی خدمت میں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرنے آئے ہوئے مومنین

23/8/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی  دفتر نجف اشرف  میں عید الاضحی ٰکی مبارکباد پیش کرنے آئےافاضل،علماء کرام، معاشرے کی محترم شخصیتوں اورمومنین کا خیرمقدم کرتےہوئےان سےاپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں حقیقی اسلام محمدی کی ثقافت سے اپنی جوان نسل کو مزین کرنے پرتاکید فرماتے ہوئے انکی عبادتیں مقبول بارگاہ ایزدی ہوں اسکے لئے دعائیں فرمائیں۔  
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حوزہ علمیہ نجف اشرف  کی منزلت و اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئےفرمایا کہ تجربات اور وقت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیھما السلام کی برکت سے حقیقی اسلام محمدی کا مصدرو منبع نجف اشرف ہے اور اسکی شمع ہدایت کبھی مدھم نہیں ہوئی ہروہ شخص کہ جس نے ہدایت حاصل کرناچاہی نجف اشرف نے اسے ہدایت کے نور سےمنور کیا ہے، انہوں نے فرمایا کہ اللہ سبحانہ وتعالی ٰ نے بشریت کی ہدایت کے لئے جو راستہ معین فرمایا ہے وہ وہی راستہ ہےکہ جو ہم تک ہمارے نبی حضرت  محمد مصطفی ( صلی اللہ علیہ و آلہ) اور انکے اہلبیت علیہم السلام  کے واسطے سے ہم تک پہنچا ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ ا لوارف نے مزید فرمایا کہ ہمارے  جوانوں کو حقیقی اسلام محمدی  سے بھٹکانے کی کو ششیں  کی جارہی ہیں لہذا ہمیں ہوشیاررہنا چاہئے انہوں نے فرمایا کہ  جب تک مومنین رضائے پروردگاراور محمد و آل محمد علیھم السلام کےپرچم تلےہیں اس وقت تک خدا انکا حامی ومددگار ہے۔
واضح رہےکہ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی زیارت کو آنے والوں میں خلیجی ممالک سعودیہ، کویت اور بر صغیر  کے علاوہ عراق کے مختلف شہروں کے زائرین کے وفود شامل تھے۔