حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ دار القران کو انکی جانب سے ایک ہزار حفاظ قران کریم تیار کرنے پر مبارکباد

حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ دار القران کو انکی جانب سے ایک ہزار حفاظ قران کریم تیار کرنے پر مبارکباد

1/9/2019




مرجع  مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی  دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام  شیخ علی نجفی دام عزہ نے حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کےشعبہ دار القران کے ذریعہ  ایک ہزار حفاظ قران کریم  تیار کرنے  پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس تہنیت کو اپنے لئے باعث فخرواعتزاز قرار دیا  اسلئے کہ اس سے  معاشرے میں قرانی ماحول مزید سازگار کرنے میں مدد ملے گی۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے منعقدہ پروگرام میں  عراق اور بیرون عراق سے آئے مشارکین کی موجودگی میں اسے ایک عظیم منصوبہ قرار دیا اسلئے کہ اسکے ذریعہ معاشرے اور قران کے روابط نہ کہ صرف مضبوط ہونگے بلکہ معاشرے کی اخلاقی اور دینی حالت میں بھی یہ مثبت کردار ادا کریں گے انہوں نے حرم حضرت امام حسین علیہ السلام میں خدمت انجام دینے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے  اسے حقیقی اسلامِ محمدی کی خدمت قرار دیا۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ قران کریم الہی دستور ہے کہ جس کی پابندی میں فردی اور اجتماعی کامیاب زندگی کی ضمانت ہے اسلئے لازمی ہے کہ ہم قران کو اہلبیت علیھم السلام کے  فرامین کی روشنی سےمیں سمجھیں اسلئے کہ وہ ہی ذوات مقدسہ قران کے احکام و اسرار سے واقف ہیں اور یہی دونوں ( قران و اہلبیت علیھم السلام ) ثقلین ہیں کہ جس کے تمسک سے انسان کی دنیا و آخرت کامیاب ہوگی اور وہ ضلالت و گمراہی سے محفوظ رہیگا۔