حضرت قاسم بن اما م موسی کاظم علیھما السلام کی جدید ضریح مبارک کا افتتاح

حضرت قاسم بن اما م موسی کاظم علیھما السلام کی جدید ضریح مبارک کا افتتاح

2/9/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی  دفترکےمدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے حضرت قاسم بن امام موسی کاظم علیھما السلام کی قبر مبارک پر نصب کی گئی جدید ضریح مبارک کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ  پروگرام میں شرکت فرمائی اور اس عمل خیر میں شرکت کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اہل بیت نبی علیھم السلام اور انکی اولادوں کے یاد کو باقی رکھنے کا عظیم عمل قرار دیتے ہوئے اسے حقیقی اسلام محمدی  کی خدمت قرار دیا۔
انہوں نےمزید فرمایا کہ ان مقامات مقدسہ کی تعمیر در حقیقت  انکی حفاظت کرنا ہے کہ جو پورے معاشرے  کے لئے نمونہ عمل ہیں اور بلا شک و شبہ مقامات مقدسہ بارگاہ خداوندی میں محبوب ہیں اس لئے کہ ان کے ذریعہ دین باقی ہے اور اسکی بقا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے بھی اس نیک عمل میں حصہ لیا ہے یہ انکے لئے دنیاوآخرت میں عظیم شرف ہے اور خدا  سے دعا ہے کہ انہیں آخرت میں بلند مرتبہ مرحمت کرے۔