حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی مزار حضرت شریفہ بنت حضرت امام حسن علیھما السلام میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی مزار حضرت شریفہ بنت حضرت امام حسن علیھما السلام میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت

9/9/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مرکزی دفتر کے وفد کے ہمراہ مزار حضرت شریفہ بنت حضرت امام حسن علیھما السلام میں ایام حزن و مصائب ماہ محرم الحرام کی آمد کے اعلان کے طور پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت فرمائی اور حاضرین کو خطاب کیا۔
 انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اس ماہ محرم الحرام میں دو گروہ سامنے آئے ایک وہ کہ جو پورا کا پورا خیر تھا اور وہ گروہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے اصحاب و انصار کا تھا دوسرا گروہ وہ کہ جو پورا کا پورا شر تھا اور وہ گروہ امویوں کا گروہ تھا کہ جو یزید پلید کے حکم سے پسر سعد ملعون کی سربراہی میں آیا تھا اور آج بھی ان دونوں گروہوں کے درمیان معرکہ حق و باطل جاری ہے۔
حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین کی خاطر ہر وہ چیز قربان کردی جو انکے پاس تھی اسلئے ضروری ہے کہ مومنین اپنے دین کی پاسداری کریں اور اسکے ساتھ ساتھ اپنے دین کے معارف سے آگاہی حاصل کریں تاکہ حضرت امام حسین علیہ السلام سے خود کو مزید قریب کرسکیں ۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ اہلبیت علیھم السلام ہی صحیح و حقیقی منبع و مصدر ہیں اسلام کو اور اسکے معارف کو سمجھنے کے لئے ۔