ہمارے نبی ؐ اور انکے اہلبیت علیھم السلام ہی ہمارے حقیقی پیشوا ہیں لہذا ہراصلاح اورتغیرو تبدیلی کی اساس و بنیاد و منبع مصدر بھی بس وہی ہوں

ہمارے نبی ؐ اور انکے اہلبیت علیھم السلام ہی ہمارے حقیقی پیشوا ہیں لہذا ہراصلاح اورتغیرو تبدیلی کی اساس و بنیاد و منبع مصدر بھی بس وہی ہوں

24/9/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے مختلف ممالک کے وفود سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ ہرشخص روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے اور ہرایک قول و فعل پرغور کرے اگر افعال حسنہ انجام دیئے ہیں تو اس پرخدا کا شکرادا کرے اور اسکی قبولیت کی دعا کرے اور اگر العیاذ باللہ افعال قبیحہ کا مرتکب ہوا ہے تو توبہ و استغفارکرے اوراپنے اعمال درست کرے اوراپنے نفس کے محاسبے کے لئے سب سے بہتر مقام عتبات عالیات اور مقامات مقدسہ ہیں  کہ جب انسان زیارت کے لئے آئےتو وہاں اپنے نفس کا محاسبہ کرے تاکہ زیارت کی برکت سے اس میں ایک مؤثروصحیح تبدیلی کا آغازہواور پھر جب وہ واپس وطن جائے تو دوسروں کے لئے نمونہ عمل بنے اور ظاہر ہے تبدیلی اسکے افعال، اقوال اور سلوک میں واضح نظر آنی چاہئے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمؤمنین کورغبت دلائی کہ وہ ہر اصلاح اور تغیرو تبدیلی کی اساس و بنیاد و منبع مصدرصرف اورصرف ہمارے نبی ؐ اورانکے اہلبیت علیھم السلام اور انکی سیرت پاک کو ہی قرار دیں اسلئےکہ وہ ہی علیھم السلام ہمارے حقیقی پیشوا ہیں۔