شعائرحسینی آج اسلام کےدشمنوں کی جانب سے کئے جارہے شدیدحملوں کی زد میں ہےلہذا شعائر حسینی سےمزید متمسک ہوکرظالموں کے اس حملے کو بھی ناکام بنائیں

شعائرحسینی آج اسلام کےدشمنوں کی جانب سے کئے جارہے شدیدحملوں کی زد میں ہےلہذا شعائر حسینی سےمزید متمسک ہوکرظالموں کے اس حملے کو بھی ناکام بنائیں

27/9/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزنداور مرکزی دفتر کے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےمحرم الحرام کے پہلےعشرے میں عراق کے مختلف صوبوں میں جاکر وہاں عزاداروں سےملاقاتیں کی اورمرجع عالیقدردام ظلہ الوارف کی نصیحتیں نقل فرمائی اسی ضمن میں موصوف نے نجف اشرف میں قبائل کےسربراہان،ماتمی انجمنوں سےملاقات کی اورمجالس عزامیں شرکت فرمائی اورعزاداروں سےاپنے خطاب میں فرمایا کہ شعائر حسینی کی یہ خدمت دنیا وآخرت میں آپ کے لئےعظیم شرف ہے اور اس خدمت سے اسی انداز سے متمسک رہیں تاکہ بروز حشر آپ کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہرہ پُر نور کی زیارت نصیب ہو۔
انہوں نے فرمایا  کہ شعائرحسینیہ سے آپ کا تمسک آپکو  عقلمند انسان،حقیقی دینِ اسلامی اور منہج اہلبیت علیھم السلام  کے پابند کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزید فرمایا کہ آج   کے دور میں شعائر حضرت امام حسین علیہ السلام اسلام کے دشمنوں کی جانب سے کئے جا رہے شدید حملوں کی زد میں  ہے اور یہ حملے دشمنوں کی جانب سے حشد شعبی اور  عراقی مسلح افواج سے شکست خوردہ دشمن کر رہے ہیں لہذا     شعائر حسینی سے مزید متمسک ہوکر ظالموں  کے اس حملے کو بھی ناکام بنائیں۔