حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی کربلاء میں شہدائے رکضۃ طویریج ( شہدائے روز ِعاشورمحرم الحرام۱۴۴۱ھ) کےایصال ثواب کے لئےمنعقدہ مجلس فاتحہ خوانی میں شرکت 27/9/2019 |
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزنداور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اس سال دسویں محرم کوحرم حضرت امام حسین علیہ السلام میں ایک افسوس ناک واقعہ میں درجہ شہادت کو پہنچنے والے مومنین کے ایصال ثواب کی خاطرمنعقدہ مجلس میں شرکت فرمائی اور شہداء کےخانوادوں سے اظہار تعزیت وتسلیت فرماتےہوئے انکی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام و دعائیں اور انکی محبتیں نقل فرمائیں۔ |